بھارت ،مقیم مسلمانوں کا بی جے پی کے رہنما نریندرمودی کے گجرات فسادات کے حوالے سے بیان پر سخت تشویش کا اظہار

جمعرات 27 مارچ 2014 16:19

لکھنو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مارچ 2014ء) بھارت میں مقیم مسلمانوں نے بی جے پی کے رہنما نریندرمودی کے گجرات فسادات کے حوالے سے بیان پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنے بڑے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہ کر کے مودی نے اپنی نا اہلی ثابت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا کہ مذکورہ بیان سے نریندرمودی کی مسلمانوں سے لا تعلقی عیاں ہے ، اس سے 2002ء کے گجرات فسادات جس میں ہزاروں مسلمان بے گناہ مارے گئے کے حوالے سے مودی کی ذہنیت ظاہر ہوتی ہے ۔

اتنے بڑے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہ کر کے مودی نے اپنی نا اہلی ثابت کر دی ہے دریں اثناء ایک اور بھارتی سیاسی جماعت جنتا دل یونائیٹڈ کے رہنما شیوآنند تیواڑی نے بھی نریندرمودی کو ان کے مذکورہ بیان پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ شیو آنند نے کہا کہ 2002ء کے فسادات پر قابو پانے میں ناکامی نریندرمودی کی نا اہلی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نریندرمودی کو اتنی ہولناک صورتحال میں لا تعلق نہیں رہنا چاہئے تھا۔

متعلقہ عنوان :