انسداد دہشتگردی فورس کیلئے 1500کارپورلز کی بھرتیوں کا کام مکمل کر لیا گیا،ٹریننگ کا آغاز اپریل میں کیا جائیگا،4مہینے ایلیٹ فورس ،3مہینے انٹیلی جنس جبکہ 3مہینے انسداد دہشت گردی سے متعلقہ سپیشل ٹریننگ شامل ہوگی‘ کرنل (ر) شجاع خانزادہ
جمعرات 27 مارچ 2014 21:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مارچ۔2014ء)انسداد دہشتگردی فورس کے لیے 1500کارپورلز کی بھرتیوں کا کام مکمل کر لیا گیاہے جن کی ٹریننگ کا آغاز اپریل میں کردیا جائے گا۔ یہ بات وزیر تحفظ ماحولیات و چیئرمین پولیس ریفارمز کمیٹی کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 1500کارپورلز کی بھرتیاں میرٹ پر این ٹی ایس کے ذریعے کی گئی ہیں جنہیں دوران ٹریننگ بی پی ایس۔
5 کی تنخواہ دی جائے گی اور ٹریننگ مکمل ہونے پر 50ہزار روپے کارزک الاؤنس بھی دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ ان کا رپورلز کو 9مہینوں کی ٹریننگ دی جائے گی جس میں 4مہینے ایلیٹ فورس ،3مہینے انٹیلی جنس جبکہ 3مہینے انسداد دہشت گردی سے متعلقہ سپیشل ٹریننگ شامل ہوگی۔(جاری ہے)
کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے بتایا کہ ٹریننگ سے متعلقہ تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جس کے لیے ترکی سے50انسٹرکٹرز آئیں گے اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان آرمی سے بھی اس فورس کو ٹریننگ دینے کے سلسلے میں مدد لی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ادارہ انسداد دہشت گردی کو موثر طریقے سے چلانے کے لیے ریٹائرڈ ، فوجی افسران جن میں بریگیڈئیر اور کرنل رینک کے افسران شامل ہیں کو بھرتی کیا جائے گا ۔جس کے لیے 22افسران کو شارٹ لسٹ کیا گیاہے جن میں سے 11ریٹائرڈ افسران کو اس فورس کا حصہ بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی فورس کی نقل و حرکت کو موثر بنانے کے لیے ہیلی کاپٹرز بھی خریدے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فورس نہ صرف پنجاب بلکہ پورے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں پر قابو پانے میں موثر کردار ادا کرے گی۔مزید قومی خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.