تھرپارکر سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں گندم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ،سید سلمان شاہ ، متاثرہ اضلاع میں مختلف بیماریوں کے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ،ڈائریکٹر جنرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ
جمعہ 28 مارچ 2014 20:35
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ سید سلمان شاہ نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تھرپارکر‘ عمر کوٹ ‘ سانگھڑ اورخیرپور سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق اب تک تھرپارکر ضلع کے قحط سالی متاثرین میں 237314 ‘ عمر کوٹ میں 11972 ‘سانگھڑ میں 6464 اور ضلع خیرپور میں 2700 خاندانوں میں 50 کلو گرام گندم کی بوریاں تقسیم کی جاچکی ہیں اور تاحال گندم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔
ڈی جی ‘ پی ڈی ایم اے سندھ نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے سندھ کی جانب سے گذشتہ 20 دنوں میں کل 40000 فیملیز راشن بیگ بھیجے گئے جن میں 25 ہزار تھرپار کر ‘ 8000 عمر کوٹ اور 7000 ضلع سانگھڑ میں بھیجے گئے تھے جبکہ گزشتہ روز بھی 1000 تھرپار کر اور 1000 فیملی راشن بیگ عمرکوٹ میں بھیجے گئے ۔(جاری ہے)
ڈی جی ‘ پی ڈی ایم اے سندھ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ اب تک کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ اضلاع میں مختلف بیماریوں کے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولتیں تاحال جاری ہیں اور پی ڈی ایم اے سندھ کو ملنے والی گذشتہ روز کی رپورٹ کے مطابق اب تک ضلع تھرپارکر میں 55359 ‘ عمر کوٹ میں 22026 ‘ سانگھڑ میں 9812 اور ضلع خیرپور میں 3955 مختلف بیماریوں کے مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے جبکہ ضلع تھرپارکر میں گذشتہ روز کی ملنے والی رپورٹ کے مطابق ضلع تھرپارکر میں 2701620 ‘ ضلع عمر کوٹ میں 179927 ‘ ضلع سانگھڑ میں 112700 اور خیرپور میں 78331 مال مویشیوں کو ویکسین دی جاچکی ہے اور تاحال یہ سلسلہ جاری ہے ۔
ڈی جی ‘ پی ڈی ایم اے سندھ نے کہا کہ پی ڈی ایم اے میں حکومت سندھ کے حکم کے مطابق تاحال ایمرجنسی نافذ ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.