سنگاپور دنیا کا بہترین ائیرپورٹ قراردیدیاگیا، سنگاپور کے چانگی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو مسلسل دوسرے سال دنیا میں بہترین ائیرپورٹ کادرجہ ملاہے

جمعہ 28 مارچ 2014 20:50

سنگاپور دنیا کا بہترین ائیرپورٹ قراردیدیاگیا، سنگاپور کے چانگی انٹرنیشنل ..

سنگاپورسٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء) سنگاپورکے چانگی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو مسلسل دوسرے سال دنیاکا بہترین ائیرپورٹ قراردیدیاگیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سول ایوی ایشن سے متعلق ادارے سکائی ٹریکس نے سنگاپور کے چانگی انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو مسلسل دوسرے سال دنیا میں بہترین ائیرپورٹ قرار دیا ہے،سکائی ٹریکس کے سربراہ ایڈورڈ پلیسٹڈ نے کہا کہ چانگی ائیرپورٹ کو ٹرانسپورٹ کے شعبہ میں اول مقام حاصل ہے یہ ائیرپورٹ ثابت کرتا ہے کہ ائیرپورٹ میں گزارا گیا وقت سفر کا مزیدار حصہ ہو سکتا ہے،2012 میں چانگی ائیرپورٹ سے گزرنے والے مسافروں کی تعداد دس فی صد بڑھ کر پانچ کروڑ بارہ لاکھ ہو گئی تھی، یاد رہے کہ سنگاپور کی آبادی کی کل تعداد پچاس لاکھ ہے

متعلقہ عنوان :