موٹی بیوی نہیں چاہیے،دبئی میں ایک شخص نے بیوی کوطلاق کانوٹس بھجوادیا

جمعہ 28 مارچ 2014 21:24

موٹی بیوی نہیں چاہیے،دبئی میں ایک شخص نے بیوی کوطلاق کانوٹس بھجوادیا

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2014ء)مجھے ایسی موٹی بیوی بالکل نہیں چاہیے، دبئی میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق کا نوٹس بھجوا دیا، ایسا میاں نہیں چاہیے جو مجھے نظرانداز کرے، بیوی کا جوابِ شکوہ۔ دبئی میں ان دنوں عدالت میں ہے طلاق کا ایک منفرد مقدمہ،میاں بیوی کیوں ساتھ نہیں رہنا چاہتے؟ دبئی کے جوڑے میں اختلافات کی وجہ بنابیوی کا بڑھتا وزن جو ہے پورے 115کلوگرام ۔

(جاری ہے)

ایسے میں شوہر تو بیوی سے بیزار تھا ہی،

لیکن عدالت جانے میں پہل کی بیوی نے اور کردیا خلع کا مقدمہ ۔خاتون کا الزام ہے کہ شوہر صاحب کے پاس ان کیلئے نہیں ہے وقت اور وہ کررہے ہیں انہیں نظرانداز۔شوہر تو پہلے ہی بیوی سے پریشان تھا ۔اسی لیے اس نے کردیا ہے جوابی مقدمہ۔،جس میں انہیں شکوہ ہے کہ بیگم یا تو سوتی رہتی ہیں یا ٹی وی دیکھتی ہیں ۔بچوں یا مجازی خدا پر کوئی توجہ نہیں ۔عدالت میں میاں بیوی کی اس لڑائی اور طلاق کے فیصلے کا جلد امکان ہے۔