طالبان سے ہونے والی ملاقات میں پہلے سے قائم بد اعتمادی کی فضا کو دور کرنے کے حوالے سے بات کی گئی ،رستم شاہ مہمند

ہفتہ 29 مارچ 2014 13:20

طالبان سے ہونے والی ملاقات میں پہلے سے قائم بد اعتمادی کی فضا کو دور ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) طالبان سے مذاکرات کیلئے بنائی گئی حکومتی کمیٹی کے رکن رستم شاہ مہمند نے کہا ہے کہ طالبان سے ہونے والی ملاقات میں پہلے سے قائم بد اعتمادی کی فضا کو دور کرنے کے حوالے سے بات کی گئی ، آئندہ کی جانیوالی ملاقاتوں کے بعد فاصلے مزید کم ہونگے ،وزیر ستان میں حکومتی رٹ قائم ہونے کے باعث فوج کا انخلا ء ممکن ہوگا ، طالبان نے شہباز تاثیر اور علی حیدر گیلانی کے بارے میں کوئی رائے نہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ جہاں تک قبائلی علاقوں سے فوجی کاانخلا کا تعلق ہے تو وہاں کافی فوج موجود ہے جس کا فوری طور پر انخلا ممکن نہیں ہے کیونکہ جب وزیرستان میں امن قائم ہوجائے گا اور وہاں حکومتی رٹ قائم ہوسکے گی تو اس کے بعد ان علاقوں میں فوج رکھنے کا کوئی جواز ہی نہیں ہوگا جس کے بعد ان علاقوں سے فوج کاانخلا ممکن بنایاجاسکے گا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ طالبان نے ابھی شہباز تاثیر اور علی حیدر گیلانی کے بارے میں کوئی رائے نہیں دی کہ وہ ان کی قید میں ہیں یا نہیں ہیں۔ نفاذ شریعت کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ابھی تک طالبان نے نفاذ شریعت کا کوئی مطالبہ کیا ہے نہ ہی وزیرستان سے فوجی انخلا کی بات کی ۔ طالبان سے مذاکرات میں ڈاکٹر اجمل کی رہائی کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔

متعلقہ عنوان :