( ن) لیگ عوامی محرومیوں کا ازالہ کریگی ،حکومت آزاد کشمیر عوامی مسائل حل کر نے میں ناکام ہوچکی ،صوفی جاوید اختر

ہفتہ 29 مارچ 2014 14:07

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء) ( ن) لیگ عوامی محرومیوں کا ازالہ کریگی ،حکومت آزاد کشمیر عوام کے مسائل حل کر نے میں مکمل ناکام ہوچکی میرپور کے عوام کے حقوق کی خاطر مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے آواز بلند کرتے رہیں گے، کرپٹ حکمرانوں سے جان چھڑا کر دم لینگے ،قائد ین مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں عوام کے حقوق پر آواز بلند کرتے رہیں گے آج تارکین وطن کے شہر میں عوام کے ساتھ جو سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے اس کی بھرپور الفاظ میں مذ مت کرتے ہیں اور حکمرانوں کو باور کروا دینا چاہتے ہیں کہاگر میرپور کے غیور عوام کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی کی گئی توبھرپور احتجاج سے گریز نہیں کیا جائے گامسلم لیگ ن کے کارکنان اہلیان میرپور کے ساتھ ہیں اور حکومت وقت اور واپڈا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اہلیان میرپور کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کریں ورنہ حالات ابتر ہو سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن بیڈ فورڈ کے صدر صوفی جاوید اختر نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمدنواز شریف کا دورہ چین اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے چین نے ہر مشکل وقت میں دوستی کے لازوال رشتے کو مضبوط سے مضبوط بنانے میں بڑی قربانی دی ہے اور ایٹمی طاقت بنانے میں تعاون کیا اب انر جی کرس کو دور کر نے کیلئے اہم معاہدے ہوں گئے پورا یقین ہے کہ قوم بجلی کی لوڈشیڈنگ کے موذی جن سے نجات مل سکے گئی صوفی جاوید اختر نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف پر تنقیدکر نے والوں نے پانچ سالہ دورحکومت میں جو کار نامہ انجام دیئے قوم آج اس کی سزا بھگت رہی ہے بہتر ہے کہ وہ خاموشی کے ساتھ عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے کہ مطابق پارلیمنٹ میں کردار ادا کریں ملک سنوار نے میں میڈیا کاکردار ا نتہائی اہمیت اختیار کر چکا ہے جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا پاکستان میں موجودہ حالات میں صحافی برادری نے جس جرت کے ساتھ کام کر رہی ہے مبارک باد دیتا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :