لاپتہ مسافر طیارے کی تلاش کے دور ان پانچ طیاروں نے مختلف ٹکڑوں کی نشاندہی کردی

ہفتہ 29 مارچ 2014 15:20

سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء)آسٹریلوی حکام نے کہا ہے کہ نئی علاقے میں لاپتہ مسافر طیارے کی تلاش کے دور ان پانچ طیاروں نے مختلف ’ٹکڑوں‘ کی نشاندہی کردی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائیشین ائیرلائنز کی پرواز ایم ایچ 370 طیارہ آٹھ مارچ کو لاپتہ ہوئی تھی اس پر 239 افراد سوار تھے اور 20 دن کی تلاش کے باوجود اب تک اس کا ملبہ نہیں مل سکا۔

(جاری ہے)

امسا ادارے کا کہنا ہے کہ نئے مقام کا تعین ملائیشیا سے ملنے والی نئی قابل بھروسہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ۔میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی کے مطابق نیوزی لینڈ کی شاہی فضائیہ کے اورائن طیارے کو سب سے پہلے سفید یا ہلکے رنگ کے ٹکڑے دکھائی دئیے اس اطلاع کی تصدیق کیلئے اس جگہ پر ایک آسٹریلوی طیارہ بھیجا گیا جس نے دو نیلے یا سرمئی رنگ کی مستطیل شکل کے ٹکڑے دیکھے۔ اس کے علاوہ تین دیگر طیاروں نے بھی ایسے ہی ٹکڑوں کی نشاندہی کی۔