گاجر کا استعمال مثانے کے کینسر سے بچاسکتا ہے، نئی تحقیق

ہفتہ 29 مارچ 2014 17:22

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ 2014ء)چین میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ گاجروں کا زیادہ استعمال مردوں کے اندر مثانے کے کینسر کا خطرہ کم کردیتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے میں کم از کم 3 بار گاجروں کے استعمال سے مثانے میں کینسر کی رسولی پیدا ہونے کا خطرہ 18 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ اس سبزی میں کروٹینویڈز نامی جز شامل ہے جو صحت کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اور گاجر کا جتنا زیادہ استعمال ہوگا مثانے کے کینسر کا خطرہ اتنا ہی کم ہوتا چلا جائے ۔