دنیابھر میں پھیلے بحرینی جہادیوں کو وطن واپس آنے کے لیے دوہفتے کی مہلت،واپس نہ آنے والے جہادیوں کے خلا ف انسداددہشت گردی قانون کے تحت مقدمہ چلایاجائیگا،وزارت داخلہ

ہفتہ 29 مارچ 2014 20:22

مناما(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) بحرین نے اپنے ان شہریوں کو دو ہفتوں کے دوران واپس آنے کی مہلت دیدی جو دوسرے ملکوں میں جہادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،حکومت نے خبردار کیا ہے کہ بیرون ملک بحرینی جہادیوں نے ایسا نہ کیا تو ان کے خلاف انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ بحرین کے وہ شہری جو کسی بھی جنگی علاقے میں جہاد کے نام پر موجود ہیں انہیں ہر صورت دو ہفتوں میں واپس آنا ہو گا، جو اس عرصے میں واپس نہیں آ سکیں گے ان کے ساتھ ملکی قانون کے مطابق بطور دہشت گرد سلوک کیا جائے گا،اس صورت میں ملنے والی سزا کے تحت وہ بحرینی شہریت سے بھی محروم کیے جا سکتے ہیں۔

ماہ فروری کے اواخر میں بحرین کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ اس سلسلے میں قانون کو مزید سخت کیا جا رہا ہے اور اس قانون کا اطلاق شام میں لڑنے والوں کے خلاف بھی ہو گا

متعلقہ عنوان :