وزیر داخلہ کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس، قیدیوں کی رہائی کے معاملے پرغور
ہفتہ 29 مارچ 2014 20:32
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں طالبان اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں طالبان قیدیوں کی رہائی اور اہم فیصلوں سے پر غور کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں وزیر داخلہ کی سربراہی میں حکومت اور طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں حکومت اور طالبان کمیٹی کے بیشتر اراکین نے تجویز دی کہ حکومت جذبہ خیر سگالی کے تحت طالبان کے کچھ قیدیوں کو رہا کرے تاکہ براہ راست مذاکرات کے سلسلے کو بغیر کسی تعطل اور طوالت کے آگے بڑھا کر حتمی نتیجے تک پہنچا جاسکے۔
اجلاس میں حکومتی اور طالبان کمیٹی کے اراکین کی جانب سے طالبان شوریٰ کی جانب سے فراہم کی جانے والی قیدیوں کی فہرست کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ فہرست میں موجود ایسے قیدیوں کو کس طرح چھوڑا جائے جو دہشت گردی کی کارروائیوں میں براہ راست ملوث نہیں ۔
(جاری ہے)
اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ حکومت اور طالبان کمیٹیوں کے درمیان تمام امور پر بات ہوئی ہے ہم حالات سے مایوس نہیں ، قوم دعا کرے ہماری کوششیں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ملک میں جلد امن قائم ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا مذاکرات کے عمل میں ہمارا ساتھ دیا جائے اور ایسے تحفظات اور خدشات ظاہر نہ کیے جائیں جس سے اس عمل کو نقصان پہنچے۔ مولانا سمیع الحق نے طالبان سے اپیل کی کہ وہ بھی معاملے میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.