مشرف کی عدالت میں ممکنہ پیشی کیلئے سیکیورٹی پلان ترتیب،2650 اہلکار تعینات ہونگے

اتوار 30 مارچ 2014 11:53

مشرف کی عدالت میں ممکنہ پیشی کیلئے سیکیورٹی پلان ترتیب،2650 اہلکار تعینات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) پرویز مشرف کی کل خصوصی عدالت میں ممکنہ پیشی کے پیش نظر سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی سیکیورٹی کیلئے ‫پولیس اور رینجرز کے 2650 اہلکار تعینات ہوں گے۔ ‫650 اہلکار راولپنڈی تعینات جبکہ 2000 اہلکار اسلام آباد میں روٹس کی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے ۔

(جاری ہے)

‫پرویز مشرف کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے 4 سے زاہد روٹس رکھے گئے ہیں،

کسی ایک روٹ کا انتخاب کل صبح عین وقت پر کیا جائیگا، ‫پرویز مشرف کے روٹ کو وی وی آئی پی روٹ کا درجہ دیا گیا ہے، ‫روٹس کے راستوں کی بم ڈسپوزل سکواڈ سے سرچنگ کرائی جائے گی ۔ پرویز مشرف کو ملنے والی دھمکیوں کے پیش نظر‫عدالت کے اطراف کنٹنیرز رکھ کر اسے بم پروف بنایا گیا ہے جبکہ رینجرز کے اہلکار پیٹرولنگ کے علاوہ عدالت کی چھت پر بھی تعینات ہوں گے۔ پرویز مشرف کی خصوصی عدالت آمد پر ریڈ زون کو سیل کیا جائیگا جبکہ موومنٹ کے دوران تمام رابطہ سڑکیں ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :