ٹانک میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، پانچ زخمی

اتوار 30 مارچ 2014 12:39

ٹانک میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، پانچ زخمی

ٹانک(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) ٹانک میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق پانچ زخمی ہوگئے ۔ٹانک کے نواحی علاقہ کوٹ خدک میں نامعلوم مسلح افراد کی شادی کی تقریب سے واپس آنیوالے باراتیوں کی گاڑی پر فائرنگ جس سے دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب باراتی امن کمیٹی کے اہم رکن فیاض کی شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے اور طاق میں بیٹھے نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب طالبان مخالف کمیٹی کے اہم رکن فیاض کی تھی فائرنگ میں وہ خود بھی زخمی ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹانک ہیڈ کوار ٹر ہسپتال منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :