امریکی پابندیاں،عوا م مارویامرجاؤکے لیے تیاررہیں،سابق ایرانی وزیر، اقتصادی پابندیوں کے عوام پر گہرے منفی اثرات مرتب،برقراررہیں تو روزے رکھنا پڑیں گے،انٹرویو

اتوار 30 مارچ 2014 15:10

امریکی پابندیاں،عوا م مارویامرجاؤکے لیے تیاررہیں،سابق ایرانی وزیر، ..

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء)ایران کے سابق وزیر برائے سیکیورٹی امور علی فلاحیان نے ملک کے متنازعہ جوہری پروگرام کی پاداش میں عائد کی جانے والی اقتصادی پابندیوں کے عوام پر گہرے منفی اثرات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ پابندیاں برقرار رہتی ہیں تو عوام کو روزے رکھنا پڑیں گے یا انہیں دن میں صرف ایک مرتبہ کھانے پر اکتفا کرنا پڑے گا،غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں سابق وزیر نے کہاکہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای جس معاشی مزاحمت کی بات کرتے ہیں اگر ہم ان پابندیوں کا سامنا کرنے میں ناکام رہے اورمغرب کا دباوٴ بڑھتا رہا تو ہم اعلان کر دیں گے کہ ہمیں آپ کی مصنوعات کی ضرورت نہیں،انہوں نے کہاکہ ایرانی کرنسی کی قدر کا توازن برقرار رکھنے کے لیے ہمیں کوئی ٹھوس حل تلاش کرنا ہو گا۔