پاور سیکٹر کو سرکلر ڈیٹ کی مد میں ادائیگی خلاف ضابطہ اورغیرقانونی ہے ، آڈیٹر جنرل آف پاکستان ،سیکریٹری فنانس کو آٹھ اپریل کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت

اتوار 30 مارچ 2014 15:17

پاور سیکٹر کو سرکلر ڈیٹ کی مد میں ادائیگی خلاف ضابطہ اورغیرقانونی ہے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے پاور سیکٹر کو سرکلر ڈیٹ کی مد میں 480 ارب روپے کی ادائیگی کو خلاف ضابطہ اورغیرقانونی قراردیا ہے۔

(جاری ہے)

آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختر رانا کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے پاور سیکٹر کو سرکلر ڈیٹ کی مد میں 480 ارب روپے کی ادائیگی خود حکومت کے وضع کردہ طریقہ کارکی کھلی خلاف ورزی ہے۔ آڈٹ ضوابط پورے کئے بغیرکوئی بھی ادائیگی غیرقانونی ہے اس سلسلے میں سیکریٹری فنانس کو آٹھ اپریل کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :