جولائی تا فروری 2013-14ء کے دوران پاکستان ریلوے کی آمدنی میں 39فیصد کا اضافہ دیکھا گیا،جاری مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران ادارے کی آمدن 15ارب 90کروڑ روپے تک پہنچ گئی ،ریلوے حکام

اتوار 30 مارچ 2014 15:22

جولائی تا فروری 2013-14ء کے دوران پاکستان ریلوے کی آمدنی میں 39فیصد کا اضافہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) جولائی تا فروری 2013-14ء کے دوران پاکستان ریلوے کی آمدنی میں 39فیصد کا اضافہ دیکھا گیا پاکستان ریلوے حکام کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران ادارے کی آمدن 15ارب 90کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی عرصہ کے دوران پاکستان ریلوے کو 11ارب 40کروڑ روپے کا ریونیو حاصل ہوا تھا۔

(جاری ہے)

پاکستان ریلوے مسافر گاڑیوں کی آمد و رفت کے شیڈول کی بہتری اور نئی مال بردار گاڑیاں چلا کر اپنی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتا ہے ۔ اس حوالے سے نئے انجنوں کی خریداری اور پرانے انجنوں کی بحالی کے پروگرام پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ مسافروں کو سستی سفری اور مال برداری کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :