والدین اپنے بچوں کو حصول تعلیم کی طرف راغب کریں،حبیب الرحمان،نصاب تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیں،صوبائی وزیر زکوٰة
اتوار 30 مارچ 2014 19:29
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر زکوٰة، اوقاف اور مذہبی امور حاجی حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت حقیقی معنوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی میں مصروف نجی تعلیمی اداروں کی مکمل سرپرستی کرے گی کیونکہ صوبے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کا مستقبل تعلیم سے وابستہ ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کے روزضلع بونیر کے موضع ریگہ میں بونیر ماڈل سکول میں ایک تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی سطح پر تعلیم کے فروغ کیلئے مربوط اور موثر کوششیں کر رہی ہے تاہم یہ کوششیں تب ہی بار آورثابت ہو سکتی ہے جب والدین اپنے بچوں کو حصول علم کی طرف راغب کریں اور اساتذہ کرام اپنی صلاحیتیں نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے پوری ذمہ داری کے ساتھ بروئے کار لائیں۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے موقع پر موجود طلبہ کو تاکید کی کہ وہ نصاب پر پوری توجہ دینے کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ حصول تعلیم کیلئے صحتمند رہنا از حد ضروری ہے۔
حاجی حبیب الرحمان نے سکول کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے توقع کا اظہار کیا کہ دیگر تعلیمی ادارے بھی بونیر ماڈل سکول کی تقلید کرتے ہوئے اپنے تعلیمی معیار کو خوب سے خوب تر بنانے کی کوشش کریں گے۔مزید قومی خبریں
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.