ترکی میں بلدیاتی انتخابات ،حامیوں کے درمیان تصادم میں چھ افرادجاں بحق،چارافراد یاوچک،دو گوباسی گاؤ ں میں مارے گئے،تصادم انتخابی عمل شروع ہونے سے پہلے ہوا، ترک وزیر اعظم نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری شروع کر دی ،ایردوآن ،سربراہ مملکت بننے کا قطعی ارادہ رکھتے ہیں،معاون خصوصی

اتوار 30 مارچ 2014 20:16

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) ترکی میں بلدیاتی انتخاب کے موقع پر حریف امیدواروں کے حامیوں کے درمیان تصادم میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ چار افراد شامی سرحد سے متصل مشرقی صوبے سینلی رفا کے گاوں یاوچک میں آتشیں اسلحے کے تصادم میں مارے گئے،حکام کا کہنا تھا کہ تصادم کا آغاز انتخابی عمل شروع ہونے سے پہلے ہی ہو گیا ،دو مزید افراد حاطے صوبے کے گوباسی گاوں میں دو امیداروں کے رشتہ داروں کے درمیان مسلح تصادم میں ہلاک ہوئے، ترکی کے بلدیاتی انتخابات سے پہلے ملک میں کشیدگی کی فضا عام طور پر دیکھی جا رہی ہے، ان انتخابات کو طیب ایردوآن اپنی ذات، کابینہ اور سیاسی جماعت پر لگنے والے الزامات کے جلو میں اپنے لئے بڑا چیلنج تصور کرتے ہیں،ادھر وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے آئین میں ترمیم یا بغیر کسی آئینی ترمیم کے پیش آئند صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری شروع کر دی ،وزیر اعظم رجب طیب ایردوان کے ایک مقرب خاص اور خصوصی معاون طہ کینٹچ نے کہا کہ وزیر اعظم ایردوآن ملک میں مکمل صدارتی نظام یا کم سے کم موجودہ اختیارات کے ساتھ سربراہ مملکت بننے کا قطعی ارادہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :