تھائی لینڈ میں پولیس کی گاڑی پربم حملہ،دواہلکار ہلاک،تین زخمی،حملے کے وقت اہلکار پولیس وین میں سوار انتخابی اسٹیشن پر ڈیوٹی دینے جارہے تھے،حکام

اتوار 30 مارچ 2014 20:16

بینکاک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) تھائی لینڈ میں پولیس وین پر حملے کے نتیجے میں دواہلکار ہلاک اورتین زخمی ہوگئے،زخمیوں کو فوری طورپر اسپتال منتقل کردیاگیا،دھماکے سے پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوارکوتھائی لینڈ کے جنوب میں واقع صوبہ ناراتھیوات میں ہوئے ایک دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ،دھماکے میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے،پولیس حکام نے بتایاکہ اس دھماکے کے ذمہ دار علیحدگی پسند ہیں جو ملک کے جنوبی حصے کو ملک سے علیحدہ کرائے جانے کی خاطر کوشاں ہیں،انہوں نے بتایاکہ دھماکہ خیز مواد تب پھٹ گیا تھا جب وہاں سے پولیس والوں کی گاڑی گذر رہی تھی اس گاڑی میں سوار پولیس والے ایک انتخابی سٹیشن پر ڈیوٹی دینے جا رہے تھے جہاں تھائی لینڈ کی سینیٹ کی ایک نشست کے لیے انتخابات منعقد ہوئے ، یہ انتخابات ملک کے پورے 77 حلقوں میں ہو رہے ہیں۔