اقوام متحدہ کی اپیل پر عراقی الیکشن کمیشن کے تمام عہدیداروں نے استعفے واپس لے لیے

اتوار 30 مارچ 2014 20:45

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30مارچ۔2014ء) اقوام متحدہ کی اپیل پر عراقی الیکشن کمیشن کے تمام عہدیداروں نے اپنے استعفے واپس لے لیے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چیف الیکشن کمیشنزنے کہاکہ نورکنی الیکشن کمیشن بورڈ نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیاہے ،انہوں نے کہاکہ عراق میں اقوام متحدہ کے مشن کی اپیل پر تمام ارکان نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا،انہوں نے کہاکہ 30اپریل کو ہونے والے انتخابات میں وہ اپنے فرائض سرانجام دیں گے اورخواہش ہے کہ وہ انتخابات کو صاف وشفاف طریقے سے منعقد کرواسکیں،یادرہے کہ منگل کو عراقی الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے استعفے دیدیئے تھے ۔