لگتا ہے امریکن سنڈھی کو پھر زکام لگ گیا ہے‘ میر رستم

پیر 31 مارچ 2014 16:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31مارچ 2014ء)پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر حلقہ2 کے ترجمان میر رستم نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ امریکن سنڈھی کو پھر زکام لگ گیا ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر حکومت مرتضیٰ گیلانی کے وزیر اطلاعات بازل نقوی کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دینے سے متعلق اخبارات میں شائع ہونے والے ایک بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے پی پی کے ترجمان نے کہا کہ مرتضیٰ گیلانی بازل نقوی کو وزارت اطلاعات دینا بندر کے ہاتھ میں ماچس دینے کی بات کرتے ہوئے شاید یہ بات بھول گئے ہیں کہ بندر کے ہاتھ میں ماچس ہی نہیں بلکہ بندر کے لیے راستہ بھی ہوتا ہے اور ان کے بندر کا راستہ دھیر کوٹ کی پہاڑیوں سے ہو کر گزرتاہے اور امریکن سنڈھی کو اس موسم میں زکام لگنے کے بعد اب اسکو اپنے راستے کا پتہ نہیں چل رہا کہ وہ کدھر جائے اور اسکا راستہ کو نسا ہے۔

وزارتوں کے لیے بلیک میلنگ کے حوالے سے سابق وزیر کی بات بھی مضحکہ خیز ہے انہوں کہا کہ ہمارے منتخب نمائندے کو کارکردگی اور میرٹ کی بنیاد پر دوبارہ وزارت اطلاعات کا قلمدان دیا گیا ہے اور ان کی اڑھائی سالہ بہترین اور مثالی کارکردگی کا اعتراف مخالفین کو بھی کرنا پڑتا ہے اور میڈیا کی طرف سے بھرپور خیر مقدم بھی اسکا منہ بولتا ثبوت ہے ۔