پی آئی اے کا کارنامہ،28مسافروں کو پشاور ایئر پورٹ پر چھوڑدیا

پیر 31 مارچ 2014 18:33

پی آئی اے کا کارنامہ،28مسافروں کو پشاور ایئر پورٹ پر چھوڑدیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پی آئی اے کا کارنامہ۔

(جاری ہے)

اوور بکنگ کی وجہ سے جدہ جانے والے 28 مسافروں کو ائیر پورٹ پر چھوڑ دیا پشاور سے جدہ جانے والے پی آئی اے کی پرواز طیارہ پی کے 735 نے 28 مسافروں کو ائیر پورٹ پر چھوڑ دیا۔مسافروں کا کہنا ہے کہ گھنٹوں انتظار کروانے کے بعد کہا گیا کہ جہاز میں جگہ نہیں ہے،پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اوور بکنگ کی وجہ سے سیٹیں نہیں مل سکیں تاہم 10 مسافروں کو براستہ کراچی جدہ کیلئے روانہ کر دیا ہے اور باقی 18 مسافروں کی ریزرویشن کر دی گئی ہے ان کو کل پشاور سے روانہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :