سعودی ولی عہد دوم شہزادہ مقرن نے وفاداری کا حلف اٹھالیا،پروقارتقریب حلف برداری ریاض کے شاہی محل میں ہوئی،سرکردہ شخصیات کی شرکت، شہزادہ مقرن کرسی خالی ہونے کی صورت میں ملک کے بادشاہ بھی بن سکتے ہیں،سرکاری بیان
پیر 31 مارچ 2014 19:31
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء)سعودی عرب کے شاہی خاندان کے ارکان، وزاراء، مذہبی شخصیات، دانشوروں اور عام شہریوں نے حال ہی میں مقرر شدہ ولی عہد دوم شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سے اظہار وفاداری کرتے ہوئے ان کی بیعت کرلی ہے اور انھیں نئے منصب پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کی جبکہ ولی عہد دوم نے بھی وفاداری کا حلف اٹھالیاہے ،عرب ٹی وی کے مطابق حلف برداری کی پروقار تقریب سعودی دارالحکومت ریاض کے شاہی محل میں منعقد ہوئی جس میں زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی اس میں شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز نے حلف لیا اور سعودی ارباب اقتدار وسیاست اور علم ودانش نے ان سے بیعت کے ذریعے اظہار و فاداری کیا،سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے بیان کے مطابق شہزادہ مقرن کرسی خالی ہونے کی صورت میں ملک کے بادشاہ بھی بن سکتے ہیں، ریاض میں جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ اس شاہی فرمان کو کسی بھی طریقے سے کوئی بھی شخص کسی بھی وجہ یا تشریح کی بنا پر تبدیل نہیں کرسکتا ہے،اس میں مزید واضح کیا گیا تھا کہ شہزادہ مقرن اپنے موجودہ منصب نائب وزیراعظم کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے،برطانوی خبررساں ادارے نے سعودی فرمانروا کے نئے شاہی فرمان کو سعودی عرب میں استحکام کی علامت قرار دیا ہے جہاں کسی اتھل پتھل کے بغیر حکمراں اور ولی عہد کی جانشینی کا معاملہ طے کیاجارہا ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
-
سعودی عرب نے اسرائیل پر ایرانی حملے روکنے میں حصہ نہیں لیا، ذرائع
-
سڈنی کے چرچ میں لائیو نشریات میں پادری پر چاقو حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.