مودی کوکبھی وزیراعظم تسلیم نہیں کریں گے،بھارتی مسلمان،مودی دورمیں مسلمانوں کو پیٹا ،زندہ جلا دیا گیا ان مناظر سے زیادہ بھیانک کیا چیز ہو گی؟ عہدیداروں کی گفتگو

پیر 31 مارچ 2014 19:31

مودی کوکبھی وزیراعظم تسلیم نہیں کریں گے،بھارتی مسلمان،مودی دورمیں ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) بھارتی مسلمانوں نے کہاہے کہ نریندرمودی کے علاوہ جو بھی وزیراعظم بنا اسے کھلے دل سے تسلیم کریں گے ،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی مسلمانوں کی تنظیم کے عہدیداروں نے بتایاکہ نریندرمودی کی ریاستی حکومت میں مسلمانوں کو پیٹا گیا کاٹ ڈالا گیا اور زندہ جلا دیا گیا ان مناظر سے زیادہ بھیانک کیا چیز ہو گی؟ انہوں نے کہاکہ جیسے مسلمانوں کو ڈر ہے کہ اگر بی جے پی بھاری اکثریت کے ساتھ برسرِاقتدار آ گئی تو ماحول پھر سے کشیدہ ہو جائے گا، بی جے پی کے منشور میں ابھی بھی یہ شق شامل ہے کہ بابری مسجد کی جگہ پر ایک رام جنم بھومی مندر تعمیر کیا جائے گا

اگرچہ نریندر مودی کا نام عام طور پر 2002ء میں ریاست گجرات میں ہونے والے ہندو مسلم فسادات کے حوالے سے ہی زیادہ سننے میں آتا ہے لیکن بابری مسجد کے تنازعے میں بھی مودی کا ایک کردار ہے، جسے اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے، انہوں نے کہاکہ مسلم کمیونٹی مودی کے حوالے سے پریشان ہے، مسلمان اس لیے اتنے خوفزدہ ہیں کہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ مودی ایک ایسا شخص ہے، جس کی نظروں میں مسلمانوں، اْن کی زندگیوں اور اْن کے مستقبل کے لیے کوئی احترام نہیں ہے،ایک عہدیدار حاجی محبوب احمد کہاکہ مودی نہیں، اپنی زندگی میں مودی جیسے کسی شخص کو میں اِس عہدے پرنہیں دیکھنا چاہوں گا، کوئی بھی آ جائے لیکن مودی نہیں۔

متعلقہ عنوان :