سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہوداولمرٹ پرکرپشن الزامات میں فرم جرم عائد،سابق وزیر اعظم کے خلاف کرپشن کے دو الگ الگ مقدمات زیرسماعت تھے

پیر 31 مارچ 2014 20:00

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) اسرائیل کی ایک عدالت نے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ پر بدعنوانی کے دو الگ الگ مقدمات میں فرد جرم عائدکردی ، اسرائیلی ٹی وی کے مطابق تل ابیب کی مقامی عدالت میں سابق وزیر اعظم کے خلاف کرپشن کے زیر سماعت دو الگ الگ مقدمات میں ان پر رشوت خوری اور دھوکہ دہی کے الزامات عائد کیے گئے تھے،ایہود اولمرٹ کے خلاف دائر مقدمات میں سے ایک کا تعلق ہولی لینڈ رئیل اسٹیٹ پراجیکٹ سے ہے جس میں انہوں نے 1993ء سے 2003ء تک مقبوضہ بیت المقدس کے میئر کی حیثیت سے تعمیراتی ٹھیکوں میں چار لاکھ تیس ہزار ڈالر رشوت وصول کی تھی،دوسرا مقدمہ 2003ء سے 2006ء کے دور سے تعلق رکھتا ہے جب اولمرٹ وزیر صنعت و تجارت کے منصب فائز تھے، انہوں نے اس عہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رشوت کے عوض انوسٹمنٹ سینٹر سے من پسند کمپنیوں اور شخصیات کو ٹھیکے دلوائے اور بھاری رقوم جاری کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :