افغان فورسزکے طالبان ٹھکانوں پر حملے،36جنگجوہلاک،14گرفتار،طالبان سے گولہ باروداوراسلحہ برآمد،نصب شدہ چھ دھماکہ خیز ڈیوائسزبھی قبضے میں لیکرناکارہ بنادی گئیں،افغان فورسزکے مشترکہ آپریشن میں 17طالبان زخمی ہوئے،متعددٹھکانے تباہ کردیئے گئے،وزارت داخلہ کا بیان

پیر 31 مارچ 2014 20:12

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) افغان نیشنل سیکورٹی فورسزطالبان کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے 36طالبان کو ہلاک کردیا،آپریشن میں 17طالبان زخمی بھی ہوئے اس دوران طالبان سے خطرناک گولہ باروداوراسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا، نصب شدہ چھ دھماکہ خیز ڈیوائسزبھی قبضے میں لیکرناکارہ بنادی گئیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایاکہ پیر کو افغان نیشنل سیکورٹی فورسزکی جانب سے کیے گئے ایک آپریشن میں 36طالبان ہلاک اور17زخمی ہوگئے،بیان کے مطابق آپریشن میں افغان نیشنل پولیس،افغان نیشنل آرمی اورافغان انٹیلی جنس نے حصہ لیا،بیان میں کہاگیاکہ آپریشن صوبہ کنٹر،ننگرہار،بدخشان،سرائے پل،جوازجان،قندھار،زابل،میدان،وردک،غزنی اورہلمندمیں کیے گئے،بیان میں مزید کہاگیاکہ آپریشن کے دوران 14طالبان کو گرفتاربھی کیاگیا،افغان سیکورٹی فورسزنے آپریشن کے دوران طالبان سے خطرناک گولہ باروداوراسلحہ بھی برآمد کرلیا،بیان میں کہاگیاکہ ارزگان اورغزنی میں نصب شدہ چھ دھماکہ خیز ڈیوائسزبھی قبضے میں لیکرناکارہ بنادی گئیں،وزارت داخلہ کے مطابق قبضے میں لی گئیڈیوائسزافغان طالبان کی جانب سے حال ہی میں نصب کی گئی تھیں ان کے ذریعے وہ معصوم لوگوں کو نشانہ بناناچاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :