سیاسی دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے،ترک وزیراعظم ،بلدیاتی انتخابات میں جیت عوام کی ہوئی،ووٹرزکا تہہ دل سے شکرگزارہوں،اجتماع سے خطاب

پیر 31 مارچ 2014 21:49

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) ترک وزیر اعظم رجب طیب ایردوآن نے بلدیاتی انتخابات میں اپنی پارٹی کی جیت کا پر زور اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت کے خلاف سازش کرنے والے سیاسی دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر اعظم رجب طیب ایردوآن نے گزشتہ روز کے بلدیاتی انتخابات کو اپنی قدامت پسند اسلامی پارٹی اے کے پی کی ایک شاندار فتح قرار دیا ،ایردوآن کا کہنا تھاکہ سب سے پہلے میں اپنی فتح کے لیے خدا رب العزت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ، اپنے ووٹروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایردوآن نے کہاکہ آپ سب نے ترکی کی آزادی کی نئی جدو جہد کو گلے لگایا ہے ملک کے نظریات اور نصب العین کو اپنایا ہے آپ نے خود اپنا مستقبل، اپنا لیڈر اپنی سیاست کا انتخاب کیا ہے اور اس کے لیے میں آپ سب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔