پاکستان کو500میگاواٹ بھارتی بجلی فراہم کرنے کی منظوری

پیر 31 مارچ 2014 21:52

پاکستان کو500میگاواٹ بھارتی بجلی فراہم کرنے کی منظوری

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) بھارت نے پاکستان کو 500میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کی منظوری دیدی، بجلی کی قیمت اور دیگر تکنیکی معاملات کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق توانائی کے بحران کے پیش نظر پاکستان نے بھارت سے بجلی کی درآمد کا فیصلہ کیا تھا جس کے لئے معاہدے کو مسودہ بھارتی حکام کے سپرد کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھاری کابینہ نے پاکستان کے لئے ابتدائی طور پر پانچ سو میگاواٹ بجلی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی درآمد کے لئے بھارتی حکام سے تمام امور پر بات چیت کی گئی ہے تاہم ابھی قیمت، ٹیکنیکل، کمرشل اور منصوبے پرعمل درآمد سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دینا باقی ہے جس پر این ٹی ڈی سی اور پی جی سی آئی ایل کام کر رہے ہیں۔واضح رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان بجلی کی فراہمی کا معاہدے پر طویل عرصے سے بات چیت جاری ہے، پاکستان نے بھارت سے ابتدائی طور پر 1200سو میگاواٹ بجلی درامد کرنے کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ عنوان :