کراچی، گلشن اقبال میں جامعہ ستاریہ کے قریب دھماکہ، ایک شخص جاں بحق ،4 زخمی ہوگئے، دھماکے کی جگہ پر ایک اور بم کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا، علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیا،دھماکے کے بعد ریسکیو اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا

پیر 31 مارچ 2014 23:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31مارچ۔2014ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں جامعہ ستاریہ کے قریب دھماک، ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 نیپا چورنگی جامعہ ستاریہ کے قریب پلانٹڈ ڈیوائس کے ذریعے دھماکہ کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے سے جامعہ ستاریہ السلامیہ کی دیوار کو نقصان پہنچا۔

زخمیوں کوطبی امداد کے لیے ابن سینا اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی گلشن اقبال کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگارہے ہیں۔ دھماکے کی جگہ پر ایک اور بم کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔ دھماکے سے علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیا۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور جگہ کا تعین کیا جارہا ہے تاہم دھماکے کی صورتحال واضح نہیں۔دھماکے کے بعد ریسکیو اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جبکہ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیاہے۔

متعلقہ عنوان :