تناؤ کا شکار خواتین میں بڑھ جاتا ہے بانجھ پن کا خطرہ،نئی تحقیق

منگل 1 اپریل 2014 15:49

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء)ذہنی تناؤ کئی طبی اور ذہنی مسائل کا سبب تو بنتا ہی ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ تناؤکی شکار خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ بھی بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔امریکہ کی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق تناؤ خواتین میں بانجھ پن کا خطرہ دگناکر دیتا ہے۔

(جاری ہے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بات پہلی بار سامنے آئی ہے کہ تناؤاور بانجھ پن کے درمیان تعلق پایا گیا ہے جو خواتین کو اولاد جیسی نعمت سے محروم رکھنے کا سبب بنتا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ بانجھ پن کا سبب صرف تناؤہی نہیں بلکہ دیگر عوامل بھی کردار ادا کرتے ہیں تاہم ذہنی دباؤ بھی اس کاایک بڑا سبب ضرور بن سکتا ہے جس پر یوگا وغیرہ کے ذریعے قابو پایا جاسکتا ہے۔