محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے دو نئے سلسلوں کی پیشگوئی کردی
منگل 1 اپریل 2014 16:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1اپریل 2014ء)محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے دو نئے سلسلوں کی پیشگوئی کی ہے، بارش کا سبب بننے والی ہوائیں خیبرپختونخوا کے مغربی علاقوں میں داخل ہوجائیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والی ہوائیں بالائی علاقوں تک پھیل جائیں گی، جس سے (آج) بدھ کوخیبر پختونخواہ، اسلام آباد،بالائی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔
جمعہ کو بارش کا دوسرا سلسلہ بلوچستان کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگا، ہفتہ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقے بارش کے سلسلے کے زیر اثر آجائیں گے۔شمالی بلوچستان میں جمعہ کی شام اور ہفتے کو بارش کا امکان ہے۔ ہفتے اور اتوار کو خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔(جاری ہے)
اس دوران سندھ اور جنوبی پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
رواں ہفتے کے آخر میں راولپنڈی،اسلام آباد،پشاور اور کوہاٹ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی اور چھور میں 39 اور شہید بینظیر آباد میں اڑتیس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.