روس میں دودن سے برفباری جاری،درجہ حرارت منفی تین ڈگری ہوگیا،ماسکومیں دس سینٹی میٹر برف ریکارڈ ،معمولات زندگی معطل،مشینیں سارادن سڑکوں سے برف ہٹاتی رہیں

منگل 1 اپریل 2014 19:06

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) روس میں دودن سے جاری برفباری کے باعث ٹریفک کا نظام جام اورمعمولات زندگی معطل ہوکررہ گئے ،کئی شہروں کا درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیاس،برفباری کا سلسلہ کل ختم ہونے کا امکان ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے دارلحکومت ماسکومیں چوبیس گھنٹے میں دس سینٹی میٹر برف ریکارڈ کی گئی ہے، دس ہزار خصوصی مشینیں سڑکوں سے برف ہٹا نے میں مصروف ہیں، سڑکوں پر برف جم جانے کا خطرہ برقرار ہے اس لیے امدادی کارکنوں نے شہر یوں کو مشورہ دیاہے کہ وہ گاڑیاں چلانے کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں تاہم ماسکو کے ائیرپورٹس پر صورت حاصل معمول کے مطابق ہے ، مختلف علاقوں میں درجہ حرارت منفی تین ڈگری تک گر گیا ، برفباری کی دس سینٹی میٹر تہہ نے سڑکوں کو ڈھک دیا،محکمہ موسمیات نے توقع ظاہرکی ہے کہ برف باری کل(بدھ کو) ختم ہوجائیگی۔

متعلقہ عنوان :