سورج نے تیور دکھانا شروع کر دئیے ، ائیر کنڈیشنڈاور پنکھے چلنے سے بجلی کی طلب بڑھ گئی ،شارٹ فال میں مزید اضافہ ،شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ‘ پانی کی بھی قلت

منگل 1 اپریل 2014 19:22

سورج نے تیور دکھانا شروع کر دئیے ، ائیر کنڈیشنڈاور پنکھے چلنے سے بجلی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) ماہ اپریل کا آغاز ہوتے ہیں سورج نے تیور دکھانا شروع کر دئیے ، ائیر کنڈیشنڈاور پنکھے چلنے سے بجلی کی طلب بڑھ گئی جسکے باعث شارٹ فال میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،شہری اور دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا جسکے باعث معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بجلی کا شارٹ فال 2200میگا واٹ رہا جبکہ ذرائع کے مطابق شارٹ فال 3ہزار میگا واٹ کے قریب ہے جسکے باعث مختلف شہری علاقوں اوردیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھ گیا ہے ۔

این ٹی ڈی سی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی کل طلب 11500میگا واٹ جبکہ پیداوار 9300میگا واٹ رہی ۔ہائیڈل سے 1400 ، تھرمل سے 1470 اور آئی پی پیز سے 6430میگا واٹ بجلی کی پیداوار حاصل ہوئی ۔ دوسری طرف بجلی کے بحران میں شدت کے ساتھ پانی کی قلت بھی پیدا ہو گئی ہے جسکے باعث شہریوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔

متعلقہ عنوان :