روس کا یوکرائن کے لیے گیس قیمتوں میں 44فیصد تک اضافے کا اعلان

منگل 1 اپریل 2014 19:53

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) روس کی معروف توانائی کی کمپنی گیس پروم نے یوکرائن کے لیے گیس کی ترسیل کی قیمتوں میں چوالیس فیصد تک اضافے کا اعلان کر دیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں ایک ہزار کیوبک میٹر گیس کی قیمت 268,5 ڈالر سے بڑھ کر 385,5 ڈالر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کا اعلان ماسکو میں گیس پروم کے حکام نے کیا ، اس طرح یوکرائن کے حالیہ سیاسی تنازعے سے پہلے یوکرائن کے لیے گیس کی قیمتوں سے متعلق طے شدہ رعایت ختم کر دی گئی ہے۔ گیس پروم کے چیف الیکزائی مِلر کے مطابق یوکرائن روس کو اب تک 1.7ارب ڈالر کی رقم ادا نہیں کر سکا ۔

متعلقہ عنوان :