راجیوگاندھی کے قاتلوں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کی درخواست مسترد،حکومت نے نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی،بھارتی سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے مستردکردی

منگل 1 اپریل 2014 22:09

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) بھارتی سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کے خلاف کانگریس کی حکومت کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست مسترد کر دی ،بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے حکومتی نظرثانی درخواست مسترد کرتے ہوئے اپنے مختصر فیصلے کہا کہ تینوں قاتلوں کی سزائے موت کو عمر قید میں بدلنے کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا تھا،واضح رہے کہ راجیو گاندھی کو 21 مئی 1991 کو انتخابی ریلی کے دوران خودکش حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا، راجیو گاندھی کو قتل کرنے کے الزام میں تین مجرموں کو سزائے موت سنائی گئی تھی تاہم بھارتی سپریم کورٹ نے تینوں مجرموں کی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :