شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو آج بھی عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں ‘میر مشتاق حسین

بدھ 2 اپریل 2014 16:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2اپریل 2014ء) ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میر مشتاق حسین نے کہا ہے کہ شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو آج بھی عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں پاکستان کے عظیم لیڈر نے پوری دنیا میں ثابت کیا تھا کہ وہ صرف پاکستان کے نہیں بلکہ پوری اقوام عالم کے عظیم لیڈر تھے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خطاب بھٹو کی شخصیت کی سب سے بڑی عکاسی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے جو نعرہ عوام کیلئے دیا اس پر عمل بھی کرکے دکھایا آج کے دن میں قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو ،محترمہ بے نظیر بھٹو اور پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودہ قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں اور پارٹی کارکن کی حیثیت سے اس عزم کااعادہ کرتے ہیں کہ اپنے ملک وقوم اور قائد کے نظریات کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی چار اپریل کو عقیدت واحترام سے منائیں گے ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کی عظیم شخصیت تھے جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر ناقابل تسخیر قوت بنایا اور جاگیردارانہ ،وڈیرہ شاہی نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکاانہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور عوام کی بلا تخصیص خدمت وفلاح بہبود ہے موجودہ حکومت پر تنقید کرنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ،مفادات کی بات کرنے والے جمہوریت کے دشمن ہیں انہیں ذاتی مفادات عزیز ہے جبکہ ہماری منزل عوام کی خدمت ہے پیپلز پارٹی ذاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آزاد خطہ کی خوشحالی کا عزم رکھتی ہے آزادکشمیر میں میگاپراجیکٹ کی فراہمی ،تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن سے خطہ میں خوشحالی وتعمیروترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

متعلقہ عنوان :