جنوبی وزیرستان میں 16قیدیوں کو رہا کر دیا گیا

بدھ 2 اپریل 2014 22:39

جنوبی وزیرستان میں 16قیدیوں کو رہا کر دیا گیا

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2014ء) پولیٹکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 16 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سرکاری زرائع کے مطابق رہا کرنے والے افراد کو جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے سرچ اپریشن کے دوران سال ، دو سال پہلے گرفتار کیا تھا ان میں میرا جان، عبداللہ جان، سلامت خان، بادشاہ گل، عبدالعزیز، نورزادہ، سٹا جان، صدام حسین، ضیا الدین، شیرپاو، ریاض علی، میرعالم، شیر عالم احمد خان، اقبال، نور عالم شامل ہیں زرائع کے مطابق ان افراد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے اور تعلق محسود ایریا سے ہے پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان اسلام زیب نے رابطے کرنے پر ان کی رہائی کی تصدیق کردی اسلام زیب کا کہنا تھا کہ یہ بے گناہ قبائلی تھے ان کو سرچ اپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا ان کو سینٹر صالح شاہ کی ضمانت پر رہا کردیا ان کا تعلق مذاکراتی عمل سے نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :