دنیا بھر میں خوراک کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ، مہنگائی میں اضافے کی وجہ امریکہ اور برازیل کا خراب موسم اور یوکرائن کا بحران ہے،عالمی ادارہ

جمعرات 3 اپریل 2014 21:23

دنیا بھر میں خوراک کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ، مہنگائی میں اضافے ..

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل۔2014ء) اقوام متحدہ کے خوراک و زراعت کے عالمی ادارے ایف اے اْو نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ دنیا بھر میں خوراک کی قیمتوں میں پچھلے دس ماہ کے مقابلے میں واضح اضافہ ہوا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایف اے اْونے ایک رپورٹ میں بتایاکہ اس کی وجہ امریکہ اور برازیل کا خراب موسم اور یورپی مبک یوکرائن کا بحران ہیں،عالمی سطح پر خوراک کی قیمتوں میں فروری کے ماہ میں 2.3 فیصد کا اضافہ ہوا ،یف اے او کے ایک سینئر اقتصادی ماہر عبدل رضا عباسیان نے ایک بیان میں کہا کہ یوکرائن کے بحران کے سبب اناج کی ترسیل میں رکاوٹ کے ابتدائی خطرات ٹل گئے ہیں،اٹلی میں قائم یو این ایجنسی برائے خوراک نے کہا کہ رواں سال 702 ملین ٹن گندم کی پیداوار متوقع ہے جو 2013 ء کے مقابلے میں دو فیصد کم ہے جبکہ چاول کی پیداوار میں 0.8 فیصد کے اضافے کی امید کی جا رہی ہے�

(جاری ہے)