فیس بک پر حکومت مخالف بیان پوسٹ کرنے کے جرم میں قید برطانوی خاتون پر سزائے موت کے سائے منڈلانے لگے

جمعہ 4 اپریل 2014 14:41

فیس بک پر حکومت مخالف بیان پوسٹ کرنے کے جرم میں قید برطانوی خاتون پر ..

تہران(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء) ایران میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر حکومت مخالف بیان پوسٹ کرنے کے جرم میں قید برطانوی خاتون پر سزائے موت کے سائے منڈلانے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق 47 سالہ رویاصابری نجاد نوبخت نامی خاتون کو فیس بک پر حکومت مخالف بیان پوسٹ کرنے پر 5 ماہ قبل حراست میں لیا گیا تھا ، برطانوی شہری کے خلاف بنائے گئے کیس میں ایرانی حکومت کی جانب سے اسلام کو نقصان پہنچانے کی شق بھی لگائی ہے جس کی سزا موت ہے جبکہ برطانیہ اورایران کے درمیان سفارتی تعلقات ختم ہونے کی وجہ سے برطانوی حکومت اس مسئلے پر کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ برطانوی خاتون کو ایرانی حکام کی جانب سے 5 ماہ قبل اس وقت حراست میں لے لیا گیا تھا جب اس نے دورہ ایران کے دوران فیس بک پر حکومت کو تنقید نشانہ بناتے ہوئے انہیں بنیاد پرست قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :