وزیر اعلیٰ پنجاب نے گندم خریداری کے تمام مراحل کو شفاف بنانے کیلئے خفیہ مانیٹرنگ کے احکامات جاری کر دئیے

جمعہ 4 اپریل 2014 16:39

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4اپریل 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب نے گندم خریداری کے تمام مراحل کو شفاف بنانے کیلئے خفیہ مانیٹرنگ کے احکامات جاری کر دئیے ، صوبائی وزیر خوراک کو کسی بھی جگہ اچانک چھاپے کیلئے ہر طرح کی سفری سہولیات میسر ہوں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے باردانہ کی تقسیم ، خریداری مراکز میں آمد کے بعد گندم کی اپنی باری کے مطابق ان لوڈنگ اوروزن سمیت دیگر مراحل کو شفاف بنانے کے لئے خفیہ مانیٹرنگ کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جسکے لئے محکمہ خوراک نے تیاری شروع کردی ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ باردانہ کی تقسیم میں کسی طرح کا امتیاز نہ برتا جائے ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین گندم خریداری مہم کے دوران اچانک خریداری مراکز کا دورہ کریں گے جس کے لئے انہیں کسی بھی جگہ پہنچنے کے لئے ہر طرح کی سفری سہولیات میسر ہوں گی۔پنجاب حکومت نے رواں سیزن میں 40لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :