جی ایس پی سٹیٹس ملنے کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ،پہلے دو ماہ میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں2ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ‘ گورنر پنجاب ،ٹیکسٹائل کی صنعت کو ہماری معیشت میں کلیدی حیثیت حاصل ہے ، اس سیکٹر سے استفادہ کر کے ملک میں روز گار کے لاکھوں مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں،ملک کا مستقبل اورامید کی کرن ہمارے ان قابل اور ذہین طلبا و طالبات سے وابستہ ہے‘ چوہدری محمد سرور کی گفتگو
جمعہ 4 اپریل 2014 20:48
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل کی صنعت کو ہماری معیشت میں کلیدی حیثیت حاصل ہے ، اس سیکٹر سے بھرپور استفادہ کر کے نہ صرف تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے بلکہ ملک میں روز گار کے لاکھوں مواقع بھی پیدا کیے جا سکتے ہیں ،یورپی منڈیوں میں جی ایس پی سٹیٹس ملنے کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور رواں سال کے پہلے دو ماہ میں پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں دو ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکسٹائل کے وفاقی وزیر عباس آفریدی سے گفت گو کرتے ہوئے کیا جنہو ں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ان سے ملاقات کی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ 717 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل کی عالمی برآمدات میں پاکستان کا حصہ صرف تیرہ ارب ڈالر ہے جو آٹے میں نمک کے برابر ہے،اگر ٹیکسٹائل برآمدات کو اس کے موجود امکانات کے مطابق وسعت دی جائے تو ہمیں نہ تو کسی عالمی قرضے کی ضرورت ہے اور نہ ہی امداد کی۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اٹک پولیس نے مرغوں کی لڑائی پرقمار بازی کرنے والے 10 افراد گرفتارکرلئے
-
اٹک ، سرکاری سکول سے سولرپلیٹس چوری کرنے والاملزم گرفتار
-
تین سالہ معصوم بچے اغواء کرکے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
رہنما پیپلز پارٹی آصفہ بھٹو زرداری کے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے پرمسیحی برادری کا جشن
-
پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی مکمل حمایت کرے گی، رہنما پی پی پی راجہ پرویزاشرف
-
محکمہ ایجوکیشن کا سینئرکلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
-
صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق ، بلال یاسین کا حالات کا جائزہ لینے کیلئے گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال کا دورہ
-
جیکب آباد، 30 سالہ نوجوان نے گلے میں رسی ڈال کر خودکشی کرلی
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پر حملہ آور ہیں، عطااللہ تارڑ
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلیمی شعبہ کی صوبوں کو منتقلی سے درپیش چیلنجز اور مواقع پر بھی تبادلہ خیال
-
چیچہ وطنی بوریوالہ روڈ پر منی ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد جاں بحق
-
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.