فیصل آباد،چار افراد کے قتل کا نامزد ملزم اشتہاری چودہ سال بعد اسلحہ سمیت گرفتار

جمعہ 4 اپریل 2014 01:48

فیصل آباد،چار افراد کے قتل کا نامزد ملزم اشتہاری چودہ سال بعد اسلحہ ..

فیصل آباد( آن لائن) تھانہ صدر سمندری پولیس نے چار افراد کے قتل کا نامزد ملزم اشتہاری چودہ سال بعد چھاپہ مار کر اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ،تفصیلات کے مطابق مقدمہ نمبر 303/2000جرم302/34ppcمیں مدعی غلام حسین ولد خیر دین قوم گجر سکنہ 173گ ب نے ملزمان محمد سلیم ، محمد مختیارولد محمد شریف اقوام گجر سکنائے 173گ ب کو چار افراد غلام مصطفی ،غلام دستگیر ،شازیہ پروین ،صغراں کوثر ولد غلام حسین کو قتل کرنے میں نامزد کیاجس پردونوں قاتل علاقہ سے مفرور ہو کر روپوش ہوگئے جس میں ایک قاتل محمد سلیم کو پولیس نے مورخہ 16.3.06کا گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا ملزم محمد مختیار سر توڑ کوششوں کے باوجود گرفتار نہ ہو ا سی پی او فیصل آبا دکی ہدایت پر خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ایس ایچ او انسپکٹر زاہد حسین تھانہ صدر سمندری نے چھاپہ مار کر ملزم مختیار کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے رائفل 7ایم ایم برآمد کر لی ،سی پی اوفیصل آباد نے مجرم کو گرفتا ر والی ٹیم کیلئے نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :