بھارت مودی سے بہتروزیراعظم کا حق دارہے،برطانوی جریدہ،گجرات اورمظفرنگرفسادات مودی کی کارکردگی پر دھبہ،مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی،رپورٹ

ہفتہ 5 اپریل 2014 20:32

بھارت مودی سے بہتروزیراعظم کا حق دارہے،برطانوی جریدہ،گجرات اورمظفرنگرفسادات ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) برطانوی جریدے نے کہاہے کہ بھارت بی جے پی کے امیدوارنریندرمودی سے بہتر وزیراعظم کا حق دارہے،بھارتیہ جنتاپارٹی کے مقابلے میں کانگریس کئی درجے بہترہے،برطانوی جریدے نے گزشتہ روز ایک رپورٹ میں کہاکہ نریندرمودی کئی خوبیوں کے حامل ہونے کے باوجودوزیراعظم کے عہدے کے اہل نہیں ہیں،رپورٹ میں کہاگیاکہ گجرات میں وزیراعلی نریندرمودی کے ترقیاتی کاموں سے سبھی متاثرہیں لیکن اس کے باوجودان میں کئیخامیاں ہیں،رپورٹ میں کہاگیاکہ گجرات فسادات کے ملزمان کا آج تک گرفتارنہ کرسکنابھی ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،مظفرنگرفسادات میں بھی مودی خاموش رہے جس سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔

متعلقہ عنوان :