مذاکرات پر تنقید کرنے والے دیکھیں کتنی جانیں بچی ہیں،چوہدری نثار ، سوائے چند لوگوں کے پاکستان کی عوام کی دعائیں مذاکراتی عمل کے ساتھ ہیں، بڑی یکسوئی کے ساتھ مذاکراتی عمل میں آگے بڑھیں گے، مذاکراتی عمل میں کوئی فیصلہ ایسا نہیں ہوگا جو پاکستان کے مفاد کے خلاف ہو، وزیر داخلہ کا پریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 5 اپریل 2014 20:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ مذاکرات پر تنقید کرنے والے گزشتہ دنوں کو دیکھیں کہ کتنی جانیں بچی ہیں،مذاکراتی عمل سے پاکستان میں امن آئے گا، معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت حکومت اور طالبان کمیٹیز کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ اظہار خیال مذاکرات کے عمل کے لیے نقصان دہ ہے، جن مشکلات نے ملک کو گھیرا ہوا ہے، ان سے نکلنے کے لیے صبر کی ضرورت ہے، آئندہ کے لائحہ عمل پر طالبان کمیٹی کے ساتھ مذاکرات ہوئے، ہم چاہتے ہیں کہ نتیجہ خیز مذاکرات پر آئیں،ہم چاہتے ہیں کہ طالبان کی طرف سے واضح نکات آئیں اورحکومت بھی واضح نکات کے ساتھ جائے گی، حکومت کا ایک ہی نکتہ ہے کہ آئین اور قانون کے اندر ملک میں امن قائم ہونا چاہیے۔
(جاری ہے)
چوہدری نثار نے کہا کہ پروفیسراجمل، گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹوں کو رہا کرنے کی بات کی ہے، حکومت نے خیرسگالی کے طور پر طالبان قیدیوں کو رہا کیا ہے، طالبان شوریٰ سے ملاقات کے وقت تقریباً 30طالبان قیدیوں کو رہا کرچکے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سوائے چند لوگوں کے پاکستان کی عوام کی دعائیں مذاکراتی عمل کے ساتھ ہیں، بڑی یکسوئی کے ساتھ مذاکراتی عمل میں آگے بڑھیں گے، مذاکراتی عمل میں کوئی فیصلہ ایسا نہیں ہوگا جو پاکستان کے مفاد کے خلاف ہو۔ ایک سوال پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کسی بچے کے بیان پر کیا تبصرہ کروں، سوال کرنے والوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا گزشتہ 5سال تک یہ لوگ سو رہے تھے، آستینیں چڑھا کر تقریریں کرنے سے عوام کی رائے مثبت نہیں ہوسکتی، آستینیں چڑھا کر گزشتہ روز ایک تماشا لگایا گیا۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ طالبان شوریٰ نے ایسی جگہ کا مطالبہ کیا تھا جہاں ان کے لیے آنا جانا آسان ہو، چھوٹے سے چھوٹے ایجنڈے پر اعتماد کی فضا قائم کرنا چاہتے ہیں، پرتشدد کارروائیوں کے مکمل خاتمے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.