انصاف کی فراہمی کیلئے ہر حد تک جائینگے،جسٹس مظہرعالم، وکلاء کاکردار جمہوریت کی بحالی کے ساتھ ساتھ عدلیہ کی آزادی میں بھی نمایاں رہا ہے،تقریب سے خطاب

ہفتہ 5 اپریل 2014 21:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) پشاورہائیکورٹ کے نامزدچیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہاہے کہ انصاف کی فراہمی کیلئے ہر حد تک جائینگے اور کسی کو بھی شکایت کا موقع نہیں دینگے ، وکلاء کاکردار جمہوریت کی بحالی کے ساتھ ساتھ عدلیہ کی آزادی میں بھی نمایاں رہا ہے۔

(جاری ہے)

ا خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ میں ریٹائرڈ ہونیوالے چیف جسٹس میاں فصیح الملک اوراپنے اعزاز میں دئیے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا پشاور ہائی کورٹ کے نامزد چیف جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا کہ وکلاء کاکردار اور خصوصا اس صوبہ سے تعلق رکھنے والے وکلاء کا کردار جمہوریت کی بحالی کے ساتھ ساتھ عدلیہ کی آزادی میں بھی نمایاں رہا ہے انہوں نے وکلاء کو پرامن قرار دیتے ہوئے کہاکہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ ان کا تعلق اسی بار سے رہا ہے انہوں نے کہاکہ عدلیہ انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا کہ اگر اللہ نے موقع دیا تو انصاف کی فراہمی کیلئے ہر حد تک جائینگے اور اس مقصد کے لئے سب ملکر کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :