نیب پر اعتماد نہیں،احتساب کا اپنا صوبائی نظام لارہے ہیں،پرویز خٹک
ہفتہ 5 اپریل 2014 22:18
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ انکی حکومت کو قومی احتساب بیورو پر اعتماد نہیں ہے اس لیئے صوبائی حکومت احتساب کا اپنا نظام لارہی ہے جس میں چوروں اور لٹیروں کے لیئے عرصہ حیات تنگ ہوجائے گا۔وہ ہفتہ کو یہاں مقامی ہوٹل میں بینک آف خیبر میں اسلامک بینکنگ کے دس سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔
تقریب سے خیبر پختونخواہ کے سینئروزیراور جماعت اسلامی کے نومنتخب امیرسراج الحق،بینک آف خیبرکے اعلیٰ حکام نے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہاکہ صوبائی احتساب کمیشن نہ تو وزیر اعلی کے ماتحت ہوگا اورنہ ہی اس میں وزیر اعلی کوئی تقرری کرسکے گا۔ نئے قانون پر دو ماہ میں کام شروع ہوجائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی نے قانون منظور کیا ہے جو سیاستدانوں اور سرکاری ملازمین کو منصب سے فائدہ اٹھانے سے روکے گا۔
انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی نظام میں 30 فیصد ترقیاتی فنڈ اور زیادہ تر اختیارات بلدیاتی اداروں کو منتقل کردیے جائیں گے۔سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے سینئر وزیر سراج الحق نے کہا کہ دنیا میں اسلامک بینکنگ کا سب سے بڑا مرکز برطانیہ ہے جہاں اس کا حجم تین بلین پاونڈ سے زیادہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
-
جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا،علیمہ خان
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
حکومت بالکل ناکام ہو چکی، ان کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے، شیخ رشید احمد
-
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو خوراک میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.