ترک عدلیہ کا یوٹرن،یوٹیوب پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا،حکومت مخالف آڈیوریکارڈنگ ویب سائٹ سے ہٹائے جانے تک پابندی برقراررہے گی،انقرہ عدالت

ہفتہ 5 اپریل 2014 23:10

ترک عدلیہ کا یوٹرن،یوٹیوب پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا،حکومت ..

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اپریل۔2014ء) ترکی میں عدلیہ نے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر پابندی کے خاتمے کے سابقہ فیصلے کو واپس لیتے ہوئے دوبارہ پابندی عائد کر دی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 7 مارچ کو حکومت نے یوٹیوب پر پابندی عائد کی تھی لیکن انقرہ کی عدالت نے یوٹیوب پر پابندی ختم کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا تھا اور 15 ویڈیوز پر پابندی عائد کر دی تھی،عدالت نے اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے کہا کہ جب تک شام سے اعلی سطحی بات چیت کی آڈیو ریکارڈنگ ویب سائٹ سے نہیں ہٹائی جاتی اس وقت تک پابندی برقرار رہے گی،ان پابندیوں کے بعد ترکی کے مغربی اتحادیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے احتجاج کیا ہے جن کا کہنا ہے کہ یہ آزادہ اظہار رائے کی خلاف ورزی ہے۔