حکومت اور طالبان کا مذاکراتی عمل میں قیدیوں کی رہائی کیلئے خصوصی کمیٹی بنانے، میکانزم طے کرنے پر اتفاق، کمیٹی کے تحت قیدیوں کی فہرست‘ ان کی تصدیق اور ان کے گناہ گار ہونے اور بے گناہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے سفارشات دی جائیں گی
اتوار 6 اپریل 2014 12:30
اسلام آباد (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل میں قیدیوں کی رہائی کیلئے باقاعدہ ایک خصوصی کمیٹی بنانے اور اس کا میکانزم طے کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جس کے تحت قیدیوں کی فہرست‘ ان کی تصدیق اور ان کے گناہ گار ہونے اور بے گناہ ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے سفارشات دی جائیں گی ۔ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کی جانب سے طالبان کی قیدیوں کی فہرست پر بھی استفسار کیا گیا اور کہا گیا کہ دیکھنا ہوگا کہ یہ کون ہیں‘ کہاں موجود ہیں کیونکہ بعض نام حکومتی ریکارڈ پر نہیں ہیں ۔
۔ اجلاس میں دونوں کمیٹیوں کے درمیان مذاکراتی عمل آگے چلانے ‘ براہ راست طالبان سے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے اور اصل ایشوز کو حل کرنے کی پیشرفت پر بھی اتفاق ہوا۔(جاری ہے)
اجلاس میں کہا گیا کہ قیدی جن جیلوں اور سنٹرز میں موجود ہیں وہاں ان کی نگہداشت اور دیگر سہولتوں کو بھی یقینی بنایا جانا چاہیے۔ اجلاس میں حکومتی کمیٹی نے کہا کہ طالبان کی نشاندہی پر بعض کی رہائی کے بعد جواباً طالبان کے پاس موجود علی گیلانی‘ شہبازتاثیر سمیت بعض سرکاری حکام اور غیرملکی قیدی بھی رہا ہونے چاہئیں اور یہ عمل دو طرفہ ہونا چاہیے۔
جس پر طالبان کی کمیٹی اس حوالہ سے طالبان سے مشاورت کرکے مثبت جواب دے گی حکومتی کمیٹی کے ذرائع سے طالبان سے براہ راست مذاکراتی عمل کے حوالہ سے استفسار کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ذمہ داری طالبان کمیٹی کی ہے اور اس حوالہ سے وہ اگلے ایک دو روز میں آگاہ کرے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت کی جانب سے 19 قیدی رہا کئے گئے تھے اور گزشتہ روز کی میٹنگ میں 13مزید قیدی رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.