فنکار ڈرامے کی کہانی کی وجہ سے دیکھا اور جاناجاتا ہے، ماہرہ خان،جب بھی کبھی پاکستان سے باہرکسی دوست سے بات ہوتی ہے توپاکستانی ڈرامے کی کامیابی کاذکرضرورآتا ہے

اتوار 6 اپریل 2014 13:01

فنکار ڈرامے کی کہانی کی وجہ سے دیکھا اور جاناجاتا ہے، ماہرہ خان،جب ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) اداکارہ ماہرہ خان نے کہاہے کہ معیاری کہانیاں فنکاروں کومقبول بناتی ہیں دراصل فنکار ڈرامے کی کہانی کی وجہ سے دیکھا اور جاناجاتا ہے میں نے اپنے کیرئیرمیں دوایسے ڈراموں میں کام کیاہے، جس نے میری زندگی بدل دی۔

(جاری ہے)

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فنکاراپنے کام سے خود کومنوارہے ہیں میرے لیے یہ بات خوشی کی ہے کہ میں اس انڈسٹری کاحصہ ہوں۔انھوں نے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں فلم اورمیوزک انڈسٹری کے لوگوں نے بھی اپنے حصے کادیاجلانے کی کوشش کی ہے اورآج ہماراکام دنیامیں نظرآتاہے جب بھی کبھی پاکستان سے باہرکسی دوست سے بات ہوتی ہے توپاکستانی ڈرامے کی کامیابی کاذکرضرورآتا ہے۔

متعلقہ عنوان :