وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کی ملاقات ، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اتوار 6 اپریل 2014 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے پنجاب میں پارٹی پوزیشن سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی۔